اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے اتوار کے دن ایٹمی مذاکرات اور سمجھوتے تک رسائی کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کے بعض اداروں پر یورپی یونین کی تازہ پابندیوں کو غیر معمولی اصرار اور مشکوک اقدام قرار دیا ہے۔
مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ ایسی حالت میں کہ جب ایٹمی مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کے تمام فریق ایک قابل قبول سمجھوتے تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں یورپی یونین کا یہ اقدام مذاکرات کے عمل اور فریق مقابل کے وعدوں کے منافی نیز ایک مشکوک اقدام ہے۔
واضح رہےکہ برسلز میں ایرانی سفارتخانے نے بھی متعلقہ حکام کو یورپی یونین کے اس اقدام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے احتجاج سے آگاہ کردیا ہے۔ یورپی یونین نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے جنیوا سمجھوتے کے باوجود حالیہ دنوں کے دوران ایران کی چند شخصیات اور اداروں پر غیر قانونی پابندیاں لگا دی ہیں۔
.......
/169